9 مئی مقدمات میںشیخ رشید کی ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع

راولپنڈی (بیورورپورٹ)عدالت نے 9 مئی مقدمات میں شیخ رشید اور شیخ راشد کی ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع کر دی ۔

ضمانت درخواستوں پر سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی،دونوں رہنما عدالت پہنچے،ضمانت میں توسیع مل گئی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہفتے میں ساری دنیا کو پتہ چل جائے گاکتنے مقدمات خلاف درج ہیں، چلے سے 3 دن پہلے مجھ پر ایک مقدمہ نہیں تھا۔