پشاور(بیورورپورٹ)سانحہ 9مئی کیس میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے سمیت 23 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
اے ٹی سی جج جہانزیب شینواری نے مقدمے پر سماعت کی اورساجد مہمند سمیت تمام 23 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی،ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے مزید سماعت 4دسمبر تک ملتوی کرکے استغاثہ کے گواہ طلب کرلیے۔
سانحہ 9مئی،سابق MNA سمیت 23 ملزموں پر فرد جرم عائد



















