وزیرآباد(مہر عاطف یاسین)گنجان آباد دیہی علاقوں کے عوام کو مہنگائی مافیا نے زندہ درگور کردیا، حکومتی عدم توجہی نے غریبوں کو خون کے آنسو رلادیا۔ شہروں میں جہاں مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کررکھا ہے وہیں دیہاتوں کے لوگ دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں جن سے شہر میں 10 روپے میں فروخت ہونے والی چیز کے 15 سے 20 روپے وصول کئے جاتے ہیں۔
نواحی دیہاتوں منظور آباد، خسڑے، ویروکی، دھونکل اور اطراف کی آبادیوں میں ہر چیز کے ڈبل نرخ وصول کئے جارہے ہیں۔دودھ فروش پانی کے علاوہ سکمنگ پاو¿ڈر اور کیمیکلز کا آزادانہ استعمال کرکے دودھ کے نام پر زہر فروخت کررہے ہیں جبکہ دودھ کی خودساختہ 200 روپے فی لیٹر قیمت وصول کی جاتی ہے جو مقدار میں بھی کم ہوتا ہے۔ اسی طرح آٹا،دالیں ،سبزیاں ،گھی ،چینی ،میدہ سمیت تمام اشیاءمہنگے ریٹس پرمل رہی ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ گھی،چینی ،دالیں ،میدہ ،آٹااوردیگرکھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ مختلف عام استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کی کمرٹوٹ گئی۔
، گنجان آباد دیہی علاقہ جات میں غریبوں کی بہت بڑی تعداد آباد ہے جوبیچارے بیروزگار ہیں اور ایک وقت کی روٹی بھی بچوں کو فراہمی کرنے سے قاصر ہیں، حکومت کو چاہیے کہ مقامی ضلعی افسران ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو دیہاتوں میں مہنگائی مافیا کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کیلئے پابند کرے۔
مہنگائی کا جن بے قابو، حکومتی عدم توجہی نے غریبوں کو رلا دیا



















