لاہور( خبر نگار،اپنے نمائندے سے) وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہو رکی 32بڑی سڑکوں پر عارضی تجاوزات مستقل طورپر دور کرنے کا حکم دےدیا۔
محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میںٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کےلئے تجاویز کاجائزہ لیا گیا،فیصلہ کیا گیا تجاوزات کے مستقل سدباب کےلئے پولیس،ٹریفک پولیس اور ایم سی ایل کے مشترکہ سکواڈ32مقامات پر تعینات ہوں گے ، ون وے کی خلاف ورزی کے سدباب کےلئے یوٹرن پر ٹائر کلر لگائے جائیں گے، ٹھوکر تا چوبرجی ملتان روڈ پر اعوان ٹا ون اور ملتان چونگی چوک ری ڈیزائن ہوں گے، 135مقامات پر روڈ انجینئر نگ کے ایشو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ٹریفک کو بہتر متبادل راستوں پر روانی سے چلانے اور ٹیپا کو 32مقامات پر سڑکو ں اور چوراہوں کی ری سٹرکچرنگ کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
دریں اثنامحسن نقوی نے علی الصبح مزار بی بی پاکدامن کاتفصیلی دورہ کیا، صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر بھی ہمراہ تھے،محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کے تزئین وآرائش وتوسیعی منصوبے کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا،وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی تزئین وآرائش و توسیعی منصوبے کو رواںماہ مکمل کیا جائے،مزار کی تزئین و آرائش اور توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا،سیکرٹری تعمیرات ومواصلات کو ضروری ہدایات دیں،محسن نقوی نے مزار پر ملکی ترقی، خوشحالی،استحکام،سا لمیت،امن اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کےلئے خصوصی دعا بھی مانگی۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















