حویلی لکھا (طارق علی رضا )حویلی لکھا شہر اور گردونواح میں گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں شہر سمیت دیگر علاقہ جات میں قصائی حضرات اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔
گوشت غریب شہریوں کی پہنچ سے دور ہو گیا شہر بھر میں چھوٹا گوشت اٹھارہ سو روپے سے دوہزار روپے کلو اور بڑا گوشت ساڑھے چھ سو روپے کی بجائے آٹھ سو روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرکے سرکاری ریٹ لسٹ کی بھی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق بڑے گوشت کی قیمت فی کلو ساڑھے چھ سو روپے اور چھوٹا گوشت تیرہ سو روپے فی کلو کے حساب سے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے ریٹ لسٹ آویزاں کی گئی ہے ۔
مارکیٹ کمیٹی سمیت متعلقہ انتظامیہ انتہائی سست روی کا شکار ہے اکثر قصاب حضرات سرکاری ریٹ لسٹ اویزاں کئے بغیر ہی گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے میں مصروف ہیں دیگر خورونوش اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے عوام پہلے ہی انتہائی پریشانی کا شکار ہے اب گوشت کی قیمتوں میں بھی ہو شربا اضافہ کر دیا گیا ہے شہریوں نے حکومت وقت اور پرائس کنٹرول انتظامیہ سے اپیل کی ہے کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کروائی جائے اور اضافی ریٹ وصول کرنے والے قصاب حضرات کے خلاف سختی سے نوٹس لیا جائے تا کے شہری سستا اور معیاری گوشت خرید کر اپنا چولہا جلا سکیں ۔
حویلی لکھا میں گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں



















