اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کابڑا اقدام،اپنے کئی انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تفویض کردئیے،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے معاملات پر مکمل بااختیار ہوں گے، کمیٹی سے متعلقہ امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
آڈٹ و محکمانہ اکاو¿نٹس کمیٹی سے متعلقہ امور رجسٹرار کو چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دینے کا اختیار ہوگا، رجسٹرار کو سپریم کورٹ کے سالانہ بجٹ پلان کو حتمی شکل دینے کا اختیار بھی چیف جسٹس کی منظوری سے ہوگا۔
چیف جسٹس کابڑا اقدام،متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تفویض کردئیے



















