کوٹ رادھاکشن(سمیع الحق )کوٹ رادہاکشن پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح موسم سرما شروع ہوتے ہی کوٹ رادہاکشن اور گردونواح کے علاقوں میں بھی سوئی گیس کی بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ایل پی جی کے دام بھی غریب شہریوں کی پہنچ سے دور ہو چکے کیونکہ گیس سیل کرنے والے غیر معیاری من پسند ریٹ پر بیچ رہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اسسٹنٹ کمشنر وپرائس کنٹرول مجسٹریٹ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہیں اکثر اوقات میں گیس کی بروقت فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے غریب شہری ہوٹلوں سے مہنگا کھانا منگوانے پر مجبور ہیں۔
خواتین کا کہنا ہے صبح کے اوقات میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچے اکثر ناشتہ کئے بغیر ہی سکول روانہ ہو جاتے ہیں لکڑی کے دام بھی اسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں گزشتہ سال فی من۔لکڑی کی قیمت سات سو روپے تھی جبکہ رواں سال فی من لکڑی ایک ہزار روپے میں فروحت کی جا رہی ہے بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر شہری پہلے ہی انتہائی پریشانی کا شکار ہیں جبکہ اب گیس نہ ہونے کی وجہ سے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ چکے ہیں مصطفائی تحریک تحصیل کوٹ رادہاکشن کے صدر جاوید احمد ساقی ، جنرل سیکرٹری ملک اسلم زاہد نے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل سوئی نادرن گیس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کے گیس کے پریشر کو ٹھیک کیا جائے اور گیس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے تا کے شہری مزید پریشانی سے بچ سکیں۔
کوٹ رادھا کشن :غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافے سے شہری شدید مشکلات کا شکار



















