واسا سی بی اے یونین، شعبہ پی آر او کی فعالیت کیلئے ایم ڈی کو درخواست ، افسران پر ریکارڈ لیک کرنے کا الزام
لاہور (اپنے نمائندے سے) واسا سی بی اے یونین کا پی آر او شعبہ کو غیر فعال قرار دیتے ہوئے فعال کرنے کی خاطر ایم ڈی کو تحریری درخواست جمع، افسران پر ریکارڈ لیک کرنے کا الزام ،سرکاری دفاترز میں صحافی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں داخلہ پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق واسا کے مختلف شعبہ جات میں چند مفاد پرست افسران اور سیاسی ملازمین کی مبینہ کرپشن کی نشاندہی کرنے پر سی بی اے یونین مشعل کے جنرل سیکرٹری کرپٹ سیاسی ملازمین کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر میدان میں سرگرم ہوتے ہوئے 19اکتوبر 2023کو یونین کے لیٹر پر صحافی ذمہ داریوں کو ادائیگی کرنے کی خاطر سرکاری دفاترز میں صحافیوں کے داخلہ پر پابندی عائد کرنے اور واسا افسران پر محکمہ کا ریکارڈ مہیا کرنے کا الزام بھی عائد اور تادیبی کارروائی کرنے کی خاطر ایم ڈی واسا کو تحریری درخواست دی گئی جس میں پبلک ریلیشن دفاترز کو بھی غیر فعال ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کو فعال کرنے کی تجویز دی گئی جس کے مطابق پی آر سیکشن میں دو درجن کے قریب افسران و ملازمین کو محکمہ ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ و دیگر سہولیات کی مد میں ادا کر رہا ہے۔ ماضی میں سی بی اے مشعل یونین کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے سیاسی دفتر میں تبدیل کر رکھا تھا اور پی آر دفاتر کی تمام تر سہولیات سے مستفید ہو رہے تھے جو کہ صحافی خدمات سرانجام دینے والے صحافیوں کی خاطر قائم کیا گیا ہے اس میں مشعل یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری کی سیاسی آماجگاہ بنا ہوا تھا۔ واسا کے مختلف ٹاﺅنز میں مشعل یونین سی بی اے کے ورکرز اور عہدیداران کی جانب سے مبینہ کرپشن کی مسلسل مختلف صحافتی اداروں میں نشاندہی کی جارہی ہے۔ اس پر سی بی اے کی جانب سے مبینہ کرپٹ سیاسی ملازمین کو بچانے کی خاطر میدان میں سرگرم ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ملک پاکستان کے آئین کے مطابق صحافی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنا قابل گرفت عمل ہے اور سرکاری دفاترز پبلک پراپرٹی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔ واسا میں سی بی اے مشعل یونین کی جانب سے اس پر ایم ڈی واسا کو تحریری درخواست جمع کروائی گئی تھی جس میں صحافیوں پر الزامات لگائے گئے ہیں۔ صحافتی نمائندوں کی جانب سے واسا میں سی بی اے کے اس عمل کی مذمت کی ہے اور ایم ڈی واسا کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس پر اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر صحافتی ذمہ داری کی ادائیگی میں عائد پابندی پر صحافی برادری اپنا حق لینا جانتی ہے۔ واسا ترجمان امتیاز غوری کا کہنا ہے کہ پی آر سیکشن مکمل طور پر فعال ہے، سی بی اے مشعل یونین کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے لگا یا گیا الزام بے بنیاد اور من گھڑت پی آر سیکشن پہلے ہی فعال ہے، اس کو فعال کرنے کی ضرورت نہیں جس کی مثال اس بات سے دی جا سکتی ہے کہ مختلف ایونٹس کی خبریں یومیہ کی بنیاد پر الیکٹرونکس اور پرنٹ میڈیا پر شائع ہو رہی ہیں ماضی میں سی بی اے یونین مشعل کے جنرل سیکرٹری کا پی آر دفتر میں مسلس ڈیرے ڈالے رکھنا میرا ساتھ ذاتی تعلق کی حثیت سے ہے اس میں محکمانہ طور پر کوئی عمل نہیں کوئی بھی صحافی کسی بھی سرکاری دفتر میں آسکتا ہے پابندی عائد نہیں کی گئی موقف لینے کی خاطر پی آر سیکشن سے رابطہ کرنے کی خاطر ڈی ایم ڈی ایف اے آر نے لیٹر جاری کیا ہے ۔



















