میانوالی ائیربیس حملے میں امریکی اسلحہ استعمال ہونے کاانکشاف

راولپنڈی(بیورورپورٹ)میانوالی ائیربیس حملے میں امریکی اسلحے کا استعمال،اہم انکشاف سامنے آگیا،ذرائع کے مطابق 4 نومبر کو میانوالی میں پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس پر دہشتگرد حملے میں استعمال کیے جانے والے غیر ملکی اسلحہ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق میانوالی حملے میں مارے جانے والے دہشتگردوں سے امریکی ساختہ اسلحہ ملا،ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے ملنے والے اسلحے میں RPG-7، AK-74، M-4 اور M-16/A4 شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق افغان سرزمین پر امریکی تیار کردہ ہتھیار کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں اور دہشتگردوں تک رسائی انتہائی آسان ہے، امریکی ساخت کے ہتھیار افغانستان میں وافر مقدار میں موجود ہیں جو دہشتگرد پاکستان کےخلاف استعمال کر رہے ہیں۔