اسلام آباد (بیورورپورٹ)شناختی کارڈ و دیگر دستاویزات کے غیرقانونی اجرا کی تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی تشکیل دےدی گئی ،رپورٹ کے مطابق ملکی استحکام و تحفظ یقینی بنانے میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا کردار اہم ہے،طویل عرصے سے جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد مجرموں سے متاثر ہوتے آئے ہےں، جعلی شناختی کارڈ و دیگر سرکاری دستاویزات بنوانے کا بنیادی مقصد ملکی سکیورٹی و استحکام کو نقصان پہنچانا ہوتا ہے دیگر ممالک کی طرح مسئلہ پاکستان کیلئے بھی مستقل تشویش کا باعث ہے،مختلف بیرونی عوامل مثلا جعلی دستاویزات، کوائف کی تصدیق کا طریقہ کار اور قانون کی پاسداری نہ ہونا جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کا باعث بنتے ہیں، اندرونی عوامل مثلا مالی فوائد کےلئے چند ملازمین کی بدعنوانی بھی بعض اوقات مسئلے میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیانادرا کے مضبوط نظام کے ذریعے 18000 سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز کی نشاندہی و تنسیخ کی جا چکی ، نادرا دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوآرڈینیشن و جانچ پڑتال کے سخت اقدامات کے تحت اصلاح کےلئے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے،نادرا کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے اقدامات پراسیسنگ کے دوران والدین، رشتے داروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جا رہی ہے، نادرا ایس ایم ایس کے ذریعے خاندان کے سربراہ کو مطلع کیا جا رہا ہے، ڈیٹا تک رسائی کیلئے 2 مراحل میں تصدیق و داخلی نگرانی کا بہترنظام تشکیل دیا جا رہا ہے،رپورٹ کے مطابق اقدامات کی بدولت غیرقانونی شناختی کارڈ کے اجراولاحق خطرات کی نشاندہی اور قابو پانے میں مدد مل رہی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں ،سہولت کاروں کےخلاف تادیبی کارروائیاں کی گئیں،محکمانہ احتساب و انکوائری کے نظام کو مضبوط بنادیا، داخلی انکوائری کا 30 فیصد کام مکمل کر کے ذمہ داروں کو ملازمت سے برطرفی سمیت دیگر بڑی سزائیں دی گئیں۔
شناختی کارڈ و دیگر دستاویزات کا غیرقانونی اجرا ،تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی قائم



















