ن لیگی رہنما اویس لغاری کو ریلیف،کرپشن کیس میں بری

ڈی جی خان،لاہور(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)ن لیگی رہنما اویس لغاری کو ریلیف،عدالت نے کرپشن کیس میں بری کردیا۔

اینٹی کرپشن عدالت نے اویس لغاری کےخلاف بطور چیئرمین فارسٹ کمپنی جنوبی پنجاب جنگلات کی زمین میں گھپلے الزام کیس کا فیصلہ سنایا،عدالت نے الزام ثابت نہ ہونے پر لیگی رہنما کو مقدمے سے بری کیا۔

ادھر اویس لغاری کی بریت پر (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا شکر ہے اویس لغاری جھوٹے مقدمے میں ناحق سزا سے بری ہوئے، سچائی کا سورج طلوع ہوا اور جھوٹ مٹ گیا۔