دفعہ144خلاف ورزی کیس،فواد چودھری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی دفعہ 144 خلاف وزری کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کیس پر سماعت کی، وکیل صفائی قمر عنایت نے درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی،عدالت نے 10ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 13 نومبر تک فواد چودھری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظو ر کرلی۔