اسرائیلی دہشت گردی نہ روکی تو تیسری عالمی جنگ ہو گی:سراج الحق

لاہور(اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے جس طرح ہمارے لیے کشمیر اہم ہے اسی طرح غزہ اہم ہے، 29 اکتوبر کو امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کریں گے،جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہو جائے لوگ مہم میں شریک ہوں، مسلم حکمران آگے بڑھیں اور غزہ کو بچائیں، اسرائیلی کمپنیوں کا اقتصادی بائیکاٹ کیا جائے، ہم نے کراچی، لاہور او رپشاور میں مارچ کیا، امریکہ اسرائیل کی سرپرستی کر رہا ہے، بائیڈن وہاں جا کر دھمکی دیتا ہے کہ ہم اسرائیل کےساتھ کھڑے ہیں، ہم بھی فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ساتھ کھڑے ہیں، 19 دن ہوگئے ہیں غزہ پر بموں کی بارش ہو رہی ہے،منصورہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام علما و مشائخ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا غزہ پر فاسفورس بموں کی بارش جاری ہے، غزہ میں کھانے پینے کی کوئی چیز ہے نہ کفن کےلئے کپڑا، سقوط غرناطہ کے بعد 30 لاکھ مسلمانوں کو ہجرت کرنا پڑی، 500سال غرناطہ اور قرطبہ کی مساجد اذان کےلئے تڑپتی رہیں، 74 لاکھ افواج رکھنے والا عالم اسلام آج خاموش ہے، غزہ جنگ کو بند نہ کیا گیا تو ایک تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے۔