پی ایچ اے، مین بلیوارڈ پر تشہیری سائن بورڈز کی تنصیب میں مجرمانہ غفلت ،شہریوں کی جان کو خطرہ

لاہور (قمر عباس) پی ایچ اے گلبرگ مارکیٹنگ ڈائریکٹوریٹ کی نا اہلی مین بلیوارڈ پر تشہیری سائن بورڈز کی تنصیب میں مجرمانہ غفلت کے باعث حادثات شہریوں کو جانی و مالی نقصان کا سامنا ،ڈائریکٹر عامر ابراہیم کی سرپرستی میں 40فیصد سے زائد بورڈز کے سائز کی منظوری کے بعد اضافہ کرنے کا انکشاف ، شعبہ مارکیٹنگ گلبرگ انتظامیہ نے اتھارٹی کو مالی نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہارٹی کلچر شعبہ مارکیٹنگ کے گلبرگ ڈائریکٹر عامر ابراہیم کی سرپرستی میں مختلف نوعیت کی تشہیری مہم کے سلسلہ میں نصب کئے گئے سائن بورڈز فلیکسز اور دیگر نوعیت کے چھوٹے بڑے بورڈز کے طے کردہ سرکاری ریٹس میں انجینئرنگ کرتے ہوئے کمی کرنے کی مد میں مبینہ طور پر تشہیری کمپنی سے ملی بھگت کرتے ہوئے مالی فائدہ پہنچانے کی خاطر سہولت کار کا کردار ادا کیا جا رہا ہے اس میں متعلقہ بورڈز کی تنصیب کے دوران اتھارٹی سے حاصل کی جانے والی منظوری میں بورڈز کے سائز کو کم سے کم ظاہر کیا جاتا ہے جس میں شعبہ مارکیٹنگ انتظامیہ کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔ منظوری حاصل کرنے کے بعد تشہیری کمپنی کی جانب سے سائن بورڈز کی تنصیب کے دوران مبینہ طور پر سائز میں 40سے 80فیصد تک اضافہ کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے جس سے اتھارٹی کو انجینئرنگ طریقہ کار سے ظاہری طور پر مالی فائدہ پہنچانے کی کارکردگی پیش کی جا رہی ہے لیکن حقیقت میں مبینہ طور پر سائز میں ردو بدل کرتے ہوئے مالی فائدہ حاصل کیا جا رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے گلبرگ ماریکٹنگ کے ڈائریکٹر عامر ابراہیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مردان ذیدی کی ساز باز سے ماہانہ لاکھوں روپے کا خرد برد کیا جا رہا ہے جس میں تشہیری کمپنی سمیت متعلقہ پلازے کی تاجر یونین برابر کی شریک ہے جس سے اتھارٹی کو مالی نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی اختیار کررکھی ہے پی ایچ اے کی نا اہلی کی وجہ سے نصب کئے جانے والے بورڈز کی مضبوطی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ماضی قریب میں گلبرگ مین بلیوارڈ پر قائم گلبرگ سنٹر میں نصب بورڈمضبوطی نہ ہونے کی وجہ سے روڈ پر کھڑی قیمتی گاڑیوں پر گرا جس کی وجہ سے مالی نقصان سمیت شہریوں کے زخمی ہونے کا واقع پیش آیا جس کو متعلقہ گاڈی مالکان اور شہریوں سے ڈیل کے ذریعے رفع دفع کر دیا گیا اور بورڈ کو دوبارہ لکڑ کے فریم کے ساتھ نصب کر دیا گیا جس پر شہریوں نے اس حادثہ کی مزید الفاظ میں مذمت کی اور پی ایچ اے کے ذمہ دران کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر ابراہیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مردان زیدی سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا انہوں نے موقف نہ دیا۔