کراچی(بیورورپورٹ)بلوم برگ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو دنیا میں دوسری بہترین سٹاک مارکیٹ قراردےدیا،100 انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کاروباری اوقات کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس میں 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد 50 ہزار 670.4کی سطح پر پہنچ گئی،بلومبرگ کی جانب سے ٹریک کیے گئے 90 سے زیادہ عالمی ایکویٹی انڈیکسز میں رواں ماہ کراچی سٹاک ایکس چینج 10 فیصد بہتری کےساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال جون میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے کےساتھ 3 ارب ڈالر قرض معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان سٹاکس میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا ،پاکستانی روپیہ ستمبر میں ریکارڈ نچلی سطح سے تقریباً 10 فیصد بڑھا ۔
”پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا میں دوسری بہترین مارکیٹ“



















