نیویارک(خواجہ فاروق)اقوام متحدہ کابڑا اعلان، 8 سال سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کردیں،سلامتی کونسل سیکرٹریٹ نے تنظیم کے رکن ممالک کو مراسلہ ارسال کرکے ایران کےخلاف قرارداد 2231 سیکشن بی کے آرٹیکل 3،4 اور 6 کے باضابطہ خاتمے کا اعلان کیا۔
قرارداد 2231 کے سیکشن بی کے تحت پابندیاں 8 سال تک جاری رہنے کے بعد آخر 18 اکتوبر 2023 کی درمیانی رات ، خودکار طریقے سے ختم ہوگئیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا (ارنا) کے مطابق اعلان کے بعد ایران کے میزائل تجربات، میزائلوں کی درآمدات اور برآمدات پربھی پابندیاں ختم ہوگئیں اور اب کسی بھی ملک کو ایران کے اثاثے روکنے یا مالی لین دین پر پابندی عائد کرنے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔
ایران پر 8سال سے عائد پابندیاں خود کار طریقے سے ختم



















