عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات کو سخت بنایا جائیگا: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

حافظ آباد (قمر عباس ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق الٰہی بنگی نے کہاہے ہائیکورٹ کے ہدایت کے مطابق سکیورٹی کو سخت سے سخت بنایا جائے گا،سکیورٹی پلان کےلئے پنڈی بھٹیاں اور حافظ آباد میں دو کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وہ سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کررہے تھے۔

ملک مشتاق نے مزید کہاسکیورٹی کو سخت سے سخت بنایا جائے تاکہ کوئی حادثہ رونما ہو سکے، اجلاس میں ڈی پی او فیصل گلزار، ایڈیشنل سیشن جج عمر بن اکبر قریشی سینئر سول جج کریمنل ڈویڑن عثمان غنی صدر بار ملک وقاص رضا اعوان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن مرزا بشیر حسین جرال بھی موجودتھے۔