عمران کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا، 26 اکتوبر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر باضابطہ سماعت کی جائےگی،سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کرےگا، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار خالد محمود کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، اسد عمر اور فواد چودھری کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز بھی سماعت کےلئے مقرر کردئیے گئے، 4رکنی بنچ 24 اکتوبر کو توہین الیکشن کمیشن کیسز پر سماعت کرےگا، چیئرمین پی ٹی آئی اسد عمر اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد کی جائے گی،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماوں کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دےدیا ۔