سرنڈر کرنے والوں کو مہلت دینا عدالتی روایت ہے،عرفان صدیقی

دبئی(مشرق نیوز)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے سرنڈر کرنے والوں کو عدالت کی طرف سے مہلت دینا روایت ہے،نواز شریف کسی سہولت کاری نہیں بلکہ انصاف کے تقاضے پورے کرکے پاکستان آرہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہانواز شریف جلسے میں لکھی تقریر نہیں پڑھیں گے،سہولت کاری تو ایک دن میں 12 ضمانتیں والے کو ملی تھی،سرنڈر کرنے والوں کو عدالت کی طرف سے مہلت دینا روایت ہے۔