بہاولپور( قاسم بھٹی ) وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے پانی چوروں کےخلاف کارروائی کے احکامات کے باوجود محکمہ انہار بغداد سب ڈویژن میں سرکاری سرپرستی میں پانی چوری عروج پر پہنچ گئی، ایس ڈی او اور سب انجینئر کی اشیر باد سے نہروں کے پشتے توڑ کرمنظور شدہ موگوں کی بجائے اوور سائز موگے نصب کر کے پانی چوری کرایا جاتا ہے،ٹیل کے کاشت کاروں کا احتجاج،وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے پانی چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کےلئے ایسے مافیا کےخلاف کارروائی کے احکامات کے باوجود محکمہ انہار بغداد سب ڈویژن میں چلنے والی نہروں سے سرکاری سرپرستی میں دھڑلے سے پانی چوری کی جا رہی ہے،نہروں میں لگے موگے توڑ کر ان کی جگہ اوور سائز موگے لگا کر سرکاری سرپرستی میں پانی چوری کیا جاتا ہے،PMIU مانیٹرنگ کی طرف سے متعدد بار چیکنگ کے بعد پانی چوری کی رپورٹیں کی گئی اور متعلقہ ایس ای کو کاروائی کے لئے بھجوایاگیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی کیونکہ پانی چوری میں ایس ڈی او سلیمان اور سب انجینئر اختر کاہلوں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔
گزشتہ دنوں ڈیرہ بکھا سیکشن کی نہر حمایتی مائنر کے موگہ نمبر1700/R میں منظور شدہ تین انچ کی بجائے مقامی افراد نے ایس ڈی او اور سب انجینئر سے ملی بھگت کر کے نہر کے پشتے توڑ کر منظور شدہ پائپ نکال کر اس کی جگہ چھ انچ کا غیر قانونی طور پر پائپ نصب کرا لیا،کاشتکاروں کی شکایت پر پائپ کا سائز ٹھیک کیا گیا لیکن ذمہ داران کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔اب دوبارہ بھاری رشوت لے کر مبینہ طور پر اوو ر سائز پائپ تیار کر لیا گیا ہے جو نہر کے برم پشتے توڑ کر نصب کیا جائے گا محکمہ انہار ذرائع سے معلوم ہوا کہ سب انجینئر انہار ایس ڈی او کی ملی بھگت سے پانی چوری کرایا جاتا ہے اورپانی چور کاشتکاروں سے 6 ماہ فصل پانی چوری کرانے کے لیے چھوٹے موگا جات کا ایک لاکھ اور زیادہ رقبہ سیلاب کرنے والے موگا کا ڈیڑھ سے دو لاکھ رشوت وصول کی جاتی ہے اور پانی چور کاشتکاروں سے رشوت وصول کر کے طے کیا جاتا ہے کہ اگر میڈیا پر خبریں شائع ہونے پر یا کسی نے تحریر درخواست دی یا پی ایم ائی یو نے موگا پکڑ لیا تو ہم کاشتکاروں کے خلاف پانی چوری موگا توڑنےکی تار دے دیں گے جو کہ فرضی نمائشی کاروائی کر کے کرکار گزاری ظاہر کی جاتی ہے پانی چوری کی شکایت کی وجہ سے پانی چورکاشتکاروں کے خلاف پانی چوری کے مقدمات بھی درج کرائیں گے تاکہ محکمہ انہار کے ایس ڈی او اور سب انجینئر کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو پانی چور کاشتکاروں شکایت پر تار کی صورت میں تاوان مرتب ہوگا جو بعد میں ایکسین انہار کے اختیارات میں شامل ہے کچھ پرسنٹ م±ک مکا کر کے معمولی تاوان لگا کر باقی معاف کر دیا جاتاہے جو بعد میں پانی چور کاشتکار ایس ای انہار بہاولپور کے پاس اپیل دائر کریں گے ۔
اسی طرح ایسی ای انہار کے اختیارات میں شامل ہے تاوان معاف کر دے اور بعد میں پانی چور کاشتکار سول کورٹ میں سٹے لے کر سول کورٹ سے رجوع کرتے ہیں جو بعد میں تاوان معاف یا معمولی جرمانہ ہو جاتا ہے یا ایس ڈی او انہار رشوت وصولی کر کے 70 ایکٹ کی کارروائی کرتے ہوئے دو سے چھ ہزار جرمانہ کر دیتا ہے اس طرح با اثر پانی چوروں کے خلاف یا محکمہ انہار کی کالی بھیڑیں سب انجینیئر۔میٹ۔ بیلدار۔ ایس ڈی او کے خلاف اج تک کوئی کاروائی نہیں ہو سکی محکمہ انہار ذرائع نے مزید اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر مزید بتایا کہ مبینہ طور پر حمایتی منیر چند دنوں کے بعد وارہ بندی کی وجہ سے بند ہو جائے گی موگا نمبر 1700 رائٹ ٹیل کے کاشتکاروں منظور بھٹی،تنزیل بھٹی،جمیل،صادق،عاشق، مشتاق، وحید،خضر اعجاز نے ڈیرہ بکھا سیکشن سب انجینئر ، ایس ڈی او اور ایکسین انہار بہاولپور سے ملی بھگت کر کے مبینہ طور پر رشوت دے کر طے کر رکھا ہے کہ حمایتی مائنر وارا بندی کے بعد دوبارہ پانی چلنے پر موگہ نمبر 1700 رائٹ کی پشت برم توڑ کر منظور شدہ موگا 3 انچ کو نکال کر غیر قانونی موگا 6 انچ کا موگا لگایا جائے گا عوامی شکایت کی صورت میں کاشتکاروں کے خلاف ڈیرہ بکھا سیکشن سب انجینئراور ایس ڈی او صرف موگا توڑنے پانی چوری کرنے کی تار دے دیں گے اور اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملی بھگت سے پانی چوری کرائیں گے رشوت وصول کر کےاسی طرح نہر کے اکثر موگے توڑ کر ان میں زیادہ سائز کے پائپ لگا کر اور جھرلو سے پانی چوری کیا جا رہا ہےمنظور بھٹی۔ صادق بھٹی تنزیل بھٹی نمبر 1700 رائٹ کے کاشتکاروں سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پہلے موگا توڑنے پانی چوری کا مقدمہ بھگت چکے ہیں تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ملک مبشر ایڈوکیٹ نے بتایا کہ با اثر پانی چوروں کی ایس ڈی او سلیمان منوراور سب انجینئر پشت پناہی کرتے ہیں۔ٹیل کے کاشتکاروں لالہ ہاشم،دلاور ، عبدالرزاق۔ملک مبشر ایڈوکیٹ اور دیگر نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ڈی او اور سب انجینئر مک مکا کر کے موگے نصب کرواتے ہیں جبکہ نہر کے پشتے توڑ کر اسے بھی کمزور کیا جاتا ہے جس سے کسی بڑے سانحے کا خطرہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی چوری کے باعث ٹیل تک پانی نہیں پہنچتا میں حمایتی مینر ٹیل حاصل پور روڈ نزد خرم پٹرول پمپ کے ملحقہ کاشتکار فصل کو گٹروں کے پانی لگانے پر مجبور۔ مقامی زمیندار ملک مبشر ایڈوکیٹ نے بتایا کہ حمایتی مینر کی ٹائل کے رقبہ پر زیر زمین پانی کڑوا اور مضر فصل ہےاور وہ فصلیں کاشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب ، سیکرٹری انہار پنجاب اور چیف انجینئر انہار سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جب ایس ڈی او سلیمان منور سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ایسے معاملات ہوتے رہتے ہیں۔ کاروائی کریں تو سیاسی سفارشیں آجاتی ہیں جس سے کاروائی میں رکاوٹ ہوتی ہے۔الزامات بے بنیاد ہیں۔
محکمہ انہار بغداد سب ڈویژن میں پانی چوری عروج پر،کاشتکاروں کا احتجاج



















