اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے ہیںریاست کرپشن وسمگلنگ میں معاونت کرتی ہے،لگتا ہے پولیس کرائے کی پولیس بن گئی۔
سپریم کورٹ میںسونے کی کمیٹی نکلنے پر سونا فراہم نہ کرنے کے کیس پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی،دوران سماعت عدالت نے غیر معیاری تفتیش پر پراسیکیوشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکمیٹی گرفتار ملزم نے بنائی اور تفتیش اہلخانہ سے ہوئی۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے کہا 10 گرام سونے کی کمیٹی نکلنے پر سونا ادا نہیں کیا گیا ،عدالت نے استفسار کیا گرفتار سنار نے کتنا سونا کمیٹی کے ذریعے دینا تھا؟ مدعی نے بتایا کمیٹی سے نکلنے والا 70 تولہ سونا نہیں دیا گیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ڈیڑھ کروڑ مالیت سونے کا کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، سونا کہاں سے آتا ہے؟ قانونی حیثیت کیا ہے؟ ریاست کرپشن ،سمگلنگ کرنے میں معاونت کرتی ہے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکیس میں اصل ملزم تو پولیس کو بنانا چاہیے، پولیس والا سونے کا صرف اپنے مطلب کیلئے ہی پوچھے گا، لگتا ہے پولیس اب کرائے کی پولیس بن گئی، پولیس کی اب اپنی عزت نہیں رہی، ادارے کی عزت ہونی چاہیے، پولیس ،پٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے،سپریم کورٹ نے سونے کی کمیٹی میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دےدیا۔
ریاست کرپشن وسمگلنگ میں معاون،پولیس کرائے کی فورس بن گئی،چیف جسٹس



















