پنجاب پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر دوبارہ سفارشی افسران کی تعیناتیوں کا سلسلہ شروع

لاہور(مرزا ندیم بیگ )محکمہ پنجاب پولیس کے شعبہ آپریشنز اورانچارج انویسٹی گیشنزمیرٹ پر لگانے کیلئے پچھلے سال طریقہ کار پہلے دونوں ڈی آئی جی کے انٹرویو کے بعد فائنل کیا گیا اس کے بعد دوبارہ طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا اس کے بعد اب زیادہ تر تعینات سفارشی ہی ہو رہے ہیں، ایس ایچ او کی تعیناتی کے حوالے سے پہلے یہ فیصلہ ہوا تھاکہ جب تک دو سال تک انویسٹی گیشن شعبہ میں رہنے والے کو ایس ایچ او لگایا جائیگا لیکن اب ایسا نہیں ہے ۔سی سی پی او نے جو پالیسی بنائی پچھلے سال جوبنائی تھی اس کے مطابق موجودہ تعیناتی کے لئے لازم قرار دیدیا گیاتھا کہ ایس ایچ او لگاتے وقت ان کے باقاعدہ انٹرویو ہونگے اور کمیٹی میں ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ہونگے۔ دونوں انٹرویو لینے کے بعد جو ایس ایچ او شپ کے اہل ہو گا اس کی تعیناتی کے آرڈر مشترکہ باہمی رضا مندی مطمئن ہونے کے بعد کریں گے اسی طرح انچارج انویسٹی گیشن کی تعیناتی کیلئے بھی دونوں افسران نے ہی فائنل کرنا ہے جبکہ اس کے بعد یہ سلسلہ ختم کر دیا گیا۔ آپریشنز میں ایس ایچ او کی تعیناتی کے اختیارات ڈی آئی جی آپریشنز اور انویسٹی گیشن کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے افسر کو دیدیئے گئے تھے۔ موجودہ صورتحال میں زیادہ تر ان کو تعینات کیا جاتا ہے جن کے پیچھے اچھی سفارش ہے یا افسران کا شفقت بھرا ہاتھ سر پر ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈی آئی جیز کو سفارشیوں کے نام بھیج دیئے جاتے ہیں جن کو ان کی مرضی کے مطابق تھانوں میں تعینات کر دیا جاتا ہے ۔