سہیل ناصر ڈپٹی چیئرمین نیب ، احتشام قادر پراسیکیوٹر جنرل مقرر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)سہیل ناصر ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر،وفاقی کابینہ نے منظوری دےدی۔

نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 اکتوبر کے فیصلے کی توثیق ،سہیل ناصر کو ڈپٹی چیئرمین نیب اور احتشام قادر کو پراسیکیوٹر جنرل نیب لگانے کی منظوری دی۔

کابینہ نے ایئرپورٹس سکیورٹی فورسز میں 2اہم تعیناتیوں ،پی آئی اے کی نجکاری کےلئے مالیاتی ایڈوائزرلگانے کی بھی منظوری دےدی۔

بریگیڈیئر سمیر اشرف شیخ سیکنڈمنٹ بنیاد پر ڈائریکٹر اے ایس ایف کراچی ایئرپورٹ خدمات سرانجام دیں گے، میجر ایاز کو سیکنڈمنٹ بنیاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس ایف تعینات کردیا گیا،اے ایس ایف ایکٹ کے تحت ایئرپورٹس، جہازوں و انسٹالیشن کی سکیورٹی کیلئے تعیناتیاں کی گئیں۔