ووٹ، جمہوریت اور اختیارات کے ذریعے تبدیلی لائینگے،ایم کیو ایم

کراچی (بیورورپورٹ)سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے ووٹ، جمہوریت اور اختیارات کے ذریعے تبدیلی لائیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہاجینا مرنا پاکستان میں ہے اور ادھر ہی دفن ہونا پسند کرتے ہیں، جمہوریت و تعمیر و ترقی کیلئے ملکر کام کریں گے،جاگیردارانہ نظام جب تک ختم نہیں ہوگا پاکستان اپنے مقصد کو پورا نہیں کر پائے گا، ہمت کےساتھ ایم کیو ایم کےساتھ کھڑے ہونا اتنا آسان نہیں، تمام بنگالی پاکستانیوں کو شہری حقوق دئیے جائیں۔

اس موقع پر پاک مسلم الائنس (دیوان) کے سربراہ بچو عبدالقادر دیوان نے ایم کیو ایم کےساتھ الحاق کااعلان کیا،بچو عبد القادر دیوان نے کہا کراچی کے مسائل کا حل یہی ہے ایک اور نیک ہوکر آگے بڑھیں،آئندہ الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔