اسلام آباد(بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کے ضابطہ اخلاق کی منظوری دےدی،الیکشن کمیشن کا اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا،ممبران کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن و دیگر سینئر افسروں نے بھی شرکت کی۔
الیکشن کمیشن نے وزرات داخلہ ، خارجہ و دیگر اداروں سے خصوصی نمائندے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،چیف الیکشن کمشنر نے عالمی مبصرین کے ضابطہ اخلاق کی منظوری دیتے ہوئے عالمی مبصرین کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس 16 اکتوبر کو طلب کر لیا،الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیااور ہدایت دی تمام امور شیڈول کے مطابق مکمل کئے جائیں۔
دریں اثنا عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کے مشاہدے کےلئے الیکشن کمیشن نے خط لکھ کر وزارت خارجہ سے پالیسی گائیڈ لائنز مانگ لیں،خط میں کہا گیا الیکشن کمیشن عام انتخابات کے مشاہدے کےلئے اوپن ڈور پالیسی رکھتا ہے، الیکشن کمیشن وزارت خارجہ کے ذریعے غیرملکی مبصرین کو دعوت نامے بھجوائے گا۔
الیکشن کمیشن نے عالمی مبصرین کے ضابطہ اخلاق کی منظوری دیدی



















