عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا،بجلی مزید 3.28روپے یونٹ مہنگی

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عوام کو بجلی کاایک اور بڑا جھٹکا،نیپرا نے حکومت سے منظوری کے بعد قیمت میں مزید3.28روپے یونٹ اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بجلی اپریل تا جون 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ،اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا،عوام پر160 ارب کا اضافی بوجھ پڑےگا،نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی وصولیاں6 ماہ میں کی جائیں گی،صارفین اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 تک ادائیگیاں کریں گے۔