پلاسٹک روڈکاافتتاح،پنجاب قائد ڈسٹرکٹ منصوبہ ترقی کو نئی سمت دےگا، نقوی

لاہور ( خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سینٹرپوائنٹ تا والٹن روڈ سی بی ڈی ”پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ “کا دورہ کیا،پراجیکٹ پر کام کی رفتار کا جائزہ،والٹن ریلوے ٹریک پر اوورہیڈ برج پراجیکٹ کے آغاز کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے سی بی ڈی پنجاب بلیووارڈ ،والٹن روڈ کو ملانے والی سڑک کے تعمیراتی کام ،مین بلیوارڈ گلبرگ ، سی بی ڈی اور فیروز پور روڈ کو ملانے والی سڑک کا بھی معائنہ کیا ،ٹریفک کی بہترین مینجمنٹ کےلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں،محسن نقوی نے والٹن اوورہیڈ برج پراجیکٹ کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا اوورہیڈ برج کا پراجیکٹ 60 روز میں مکمل کیا جائے ، وزیر اعلیٰ نے پنجاب قائد ڈسٹرکٹ منصوبے کو 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا منصوبہ لاہور کی ترقی کو نئی سمت دےگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہالاہور میں بڑی سڑکوں کا متوازی نظام بننے سے ٹریفک مینجمنٹ بہتر ہو گی ،سی بی ڈی مین بلیوارڈ کا ایک انڈرپاس مکمل ہو گیا ، روڈ کھلنے تک دوسرا انڈرپاس بھی مکمل ہو جائے گا،والٹن روڈ پر پانی کھڑا ہونے کے مسئلے کو حل کرنے کےلئے اڈا نالہ پراجیکٹ شروع کیا،والٹن روڈ پر پانی کھڑا ہونے کے دیرینہ مسئلے کا حل ممکن ہو گا۔

وزیراعلیٰ نے کہاسی بی ڈی کا پورا پراجیکٹ مکمل ہونے سے اربوں کی سرمایہ کاری آئے گی ،سی بی ڈی منصوبے پر ہر بڑی کمپنی آرہی ہے ، نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی،لاہور میں موجود قونصلیٹ بھی سی بی ڈی ایریا میں منتقل ہونے میں دلچسپی ظاہر کر چکے ،ڈپلومیٹک انکلیو بنایا جا رہا ہے،سکیورٹی انتظامات بہتر ہوں گے،سی بی ڈی کو ملتان اور راولپنڈی میں بھی علاقے ڈویلپ کر کے بیچنے کےلئے دیئے جائیں گے،وزیراعلیٰ نے کہاسی بی ڈی نے زمین ڈویلپ کر کے 40 کروڑ کنال تک فروخت کر کے کثیر ریونیو حاصل کیا،سی بی ڈی پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد بہت سے سرمایہ کار انویسٹمنٹ کےلئے تیار ہیں،سفارتخانوں ، سرمایہ کاروں ،جوہر ٹا¶ن پراجیکٹ کے ساتھ کثیر انویسٹمنٹ آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا لیب رپورٹ آنے تک غیر معیاری انجکشن کی پنجاب میں سیل روک دی ،رپورٹ آنے کے بعد انجکشن کے استعمال کی اجازت کا فیصلہ کیا جائے گا،غیر معیاری انجکشن کی فروخت پر متعلقہ ڈرگ انسپکٹروں اور حکام کے خلاف کارروائی شروع ہو گئی،آشوب چشم پورے پاکستان میں پھیل چکی ، ہاتھ دھونے و دیگر احتیاطی تدابیرسے بچا¶ ممکن ہے۔

دریں اثناپنجاب کی تاریخ میں پہلی پلاسٹک روڈبن گئی،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جم خانہ مال روڈسے جیل روڈ تک بننے والی ظفر علی پلاسٹک روڈ کا افتتاح کیا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا پلاسٹک روڈ کے کامیاب تجربے کے بعد دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا، ایک ماہ تک موجودہ پلاسٹک روڈ کا جائزہ لےکر مزید پلاسٹک روڈزبنائیں گے،مال روڈ کو بھی پلاسٹک روڈ میں تبدیل کیا جائے گا،پلاسٹک روڈ بارش کے پانی سے جلد ٹوٹے گی نہیں،کم ازکم 10سال تک چلتی ہے۔

علاوہ ازیںنگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلیٰ آفس میں جاپان کے سفےرواڈا مٹسو ہےرو نے ملاقات کی،باہمی دلچسپی کے امور،سیاحت،میوزیم کی بحالی،آٹوانڈسٹریز ،واٹر ،دےگرشعبوں مےں تعاون بڑھانے اورجائیکا کی معاونت سے جاری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاپنجاب کے عوام کو مزید سہولتیں دینے کےلئے جاپان کی تکنیکی معاونت کاخیر مقدم کرتے ہیں، جاپان کے تعاون سے ٹیکسلا میوزیم کے ساتھ لاہور میوزیم کوبھی اپ لفٹ کریںگے۔

جاپانی سفیر نے تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاپنجاب حکومت کےساتھ میوزیم ،ثقافت ودیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھیںگے۔