لاہور (کرائم رپورٹر)جناح ہاﺅس حملہ کیس میں صنم جاوید سمیت دیگر ملزموں کی ضمانت منظوری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
ذرائع کے مطابق جناح ہاﺅس حملہ کیس میں پراسیکیوشن انسداد دہشتگردی کی جانب سے صنم جاوید ، روبینہ جمیل سمیت دیگر ملزموں کی ضمانتیں منظور کرنے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی۔
درخواست کی تیاری پر مشاورت شروع کردی گئی،انسداد دہشتگردی عدالت کا مصدقہ فیصلہ موصول ہوتے ہی درخواست دائر کر دی جائےگی۔
صنم جاوید سمیت دیگر کی ضمانت منظوری چیلنج کرنے کا فیصلہ



















