اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت نے پاکستانی عازمین کےلئے مختصر دورانیے کا حج پیکیج متعارف کرانے کا اعلان کردیا،نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے2024 میں 18 سے 20 روز کا حج پیکیج بھی دیا جائےگا، مختصر یا 40 روز کے حج کافیصلہ عازمین خود کریں گے۔
قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے امور انیق احمد نے کہاسعودی وزیر مذہبی امور سے ملاقات کر کے آیا ہوں، سعودی حکومت نے دو ٹوک فیصلہ کیا ہے صرف 46 کمپنیاں ہی پاکستان سے حج آپریشن چلائیں گی،پتہ نہیں کب تک ہیں، مسئلہ پیدا ہونےوالا کوئی کام نہیں کرنا چاہتے۔
وزیر مذہبی امور نے کہاسعودی عرب سے 900 حج کمپنیوں کو 46 کمپنیوں میں بدلنے کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا مگر نہیں مانے، قائمہ کمیٹی کے کہنے پر سعودی حکومت کو خط لکھ دیتے ہیں،سعودی حکومت حجاج کی تعداد ایک کروڑ تک کرنے کا پلان رکھتی ہے، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ صرف اسلام آباد سے چل رہا ہے، سعودی حکومت نے کراچی کو اگلے حج میں روڈ ٹو مکہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ،حکام وزارت مذہبی امور نے کہا حج پالیسی 2024 جلد منظوری کےلئے کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
انیق احمد نے کہا حج کا دورانیہ 45 روز سے کم کرنے کی تجویز ہے،ہر حاجی کو 2 سوٹ کیس دیں گے، کیو آر کوڈ ہونے کے باعث گم ہونے کا اندیشہ نہیں ہو گا،سعودی عرب سے واٹس ایپ کال نہیں ہو سکتی، حکومت سم دے گی جس میں 4000 روپے سے 45 روز تک مفت ویڈیو کال ہو سکے گی ،مکہ ،مدینہ میں اراضی لےکر خود تعمیرات کرنے کی تجویز بھی ہے،چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہامختصر حج کا دورانیہ 30 دن تک کیا جائے ۔
مختصر دورانیے کا حج پیکیج متعارف ،40دن یا کم مدت فیصلہ عازمین خود کرینگے،وفاقی وزیر



















