لاہور (اپنے رپورٹر سے)نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں،ن لیگ نے تمام سینیٹرز، سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو وطن واپسی کی ہدایت کر دی۔
ن لیگ پنجاب کے صدر و سابق وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا بیرون ملک موجود تمام سینیٹرز، اراکین و ٹکٹ ہولڈرز 3 روز کے اندر وطن واپس پہنچیں اوراپنی مکمل توجہ و محنت قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں میں صرف کریں۔
رانا ثنا نے کہا تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے پہلے بیرون ملک سفر سے گریز کریں، لندن میں ملاقات کیلئے آنے والے رہنما بھی فی الوقت اپنے پروگرام منسوخ کر کے عوامی موبلائزیشن کیلئے حلقوں میں بھرپور وقت دیں،رہنما ن لیگ نے کہا 18 ستمبر کو ہونےوالے تنظیمی اجلاس میں دی گئی ذمہ داریوں کو مکمل کر کے رپورٹس صدر پنجاب و پارٹی آفس کو ارسال کی جائیں۔
دریں ن لیگ نے قائد نواز شریف کے استقبال کےلئے ڈویژنل و ضلعی عہدیداروں کو زیادہ سے زیادہ کارکن لانے کا ٹاسک دےدیا،ذرائع کے مطابق لیگی قیادت کو نواز شریف کے استقبال کےلئے 10 لاکھ کارکن آنے کی امید ہے، چیف آرگنائزر مریم نواز نے پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر ، خیبر پختونخوا خواتین ونگ کی کوآرڈینیشن کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔
مریم نواز نے کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،تمام کمیٹیاں 30ستمبر کو پارٹی قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں پراپنی رپورٹس چیف آرگنائزر کو پیش کریں گی۔
لیگی سینیٹرز، اراکین و ٹکٹ ہولڈرز کو 3 دن میں وطن واپسی کی ہدایت



















