لاہور (کرائم رپورٹر)عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب، بحفاظت گھر پہنچ گئے،سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر پوسٹ میں سیالکوٹ پولیس نے کہا صحافی واینکر پرسن عمران ریاض خان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ،اپنے گھر میں اہلخانہ کےساتھ ہیں۔
آئی جی پنجاب اور عمران ریاض کے وکیل میاں اشفاق نے بھی تصدیق کردی، میاں اشفاق نے کہااپنے شہزادے کو پھر لے آیا ہوں،مشکلات کے انبار، معاملہ فہمی کی آخری حد، کمزور عدلیہ و موجودہ غیر موثر سر عام آئینی و قانونی بے بسی کی وجہ سے بہت زیادہ وقت لگا،رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا عمران ریاض کی گھر واپسی پر پوری قوم میں خوشی کی لہر ہے، لاکھوں دعاﺅں کا نتیجہ ہے۔
عمران ریاض 4 ماہ بعد بازیاب، بحفاظت گھر واپسی



















