لندن (مشرق نیوز)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نیویارک سے لندن پہنچ گئے۔
انوار الحق کاکڑ نیویارک سے خصوصی پرواز میں نیویارک سے برطانیہ پہنچے، خصوصی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 40 منٹ پر لندن لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کیا،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سفارتی عملے و دیگر شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا۔
نگراں وزیراعظم دورہ امریکہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے،پرتپاک استقبال



















