چھوٹی ایکسچینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی،سٹیٹ بینک

کرچی(بیورورپورٹ)گورنر سٹیٹ بینک نے کہاہے ڈیجیٹل کرنسی کے فوری اجرا کاارادہ نہیں،چھوٹی ایکسچینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈیجیٹل بینکنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ڈیجیٹلائزیشن سے شہریوں کےلئے سہولت پیدا ہوگی، صارفین کو سہولیات پہنچانے کےلئے بینک پالیسیوں کو مزید بہتر کریں،ڈیجیٹل کرنسی پرکام جاری ہے،مختلف ملکوں کے ماڈل دیکھ رہے ہیں،کئی ملکوں میں ڈیجیٹل کرنسیوں کے خدشات کو منیج کیاجا رہا ہے، فوری طور پر ڈیجیٹل کرنسی کے اجرا کا ارادہ نہیں، خدشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

جمیل احمد نے کہا5ڈیجیٹل بینکوں کو اصولی اجازت دےدی ، ڈیجیٹل بینک اب اپنے سسٹمز و انفرا سٹرکچر تیار کریں گے،غیرقانونی کاروبار کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کےخلاف ایکشن لیا جا رہا ہے، آئندہ صرف ایک طرح کی ایکسچینج کمپنی کاروبار کرسکے گی، نئی و بڑی ایکسچینج کمپنیاں شفاف انداز میں کام کریں گی اور کسٹمرز کو بہتر خدمات میسر ہوں گی۔

گورنر سٹیٹ بینک نے مزید کہا بی کیٹیگری کمپنیوں کو اے کیٹیگری میں اپ گریڈ کرنے کیلئے 30 روز کا وقت دےدیا، بی کیٹیگری کسی اے کیٹیگری میں ضم بھی ہوسکتی ہیں،چھوٹی ایکسچینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی،سٹیٹ بینک اپنے قواعد کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کو ریگولیٹ کر رہا ہے، بہت ساری ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس معطل کیے ، بہت سی کمپنیاں بغیر لائسنس آپریٹ کر رہی تھیں ،سٹیٹ بینک ایکشن نہیں لے سکتا۔