ق لیگ نے پرویزالٰہی کی بار بار گرفتاری پر تشویش کااظہار کردیا

گجرات(بیورورپورٹ)ق لیگ نے پرویزالٰہی کی بار بار گرفتاری پر تشویش کااظہار کردیا۔

گجرات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کے رہنما وسابق وفاقی وزیر چودھری سالک نے کہا سابق وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی کو باربار گرفتار کرنے پر تشویش ہے،بےشک پرویزالٰہی دوسری جماعت کے رکن و صدر ہیں مگر ثبوت کے بغیر پکڑ کر ہراسمنٹ کرنا غلط ہے، کرپشن کے شواہد ہیں تو سامنے آنے چاہئیں۔

چودھری سالک نے کہاشجاعت کےساتھ پرویز الٰہی سے جیل ملاقاتوں میں سیاسی بات نہیں، گلہ کیا، پرویزالٰہی نے میری بات کی تائید کی اور کہاجیل سے باہر آوں گا تو سب ٹھیک کر لوں گا،پرویز الٰہی کو پارٹی میں واپس لانے کیلئے ملاقاتیں نہیں کیں، شجاعت خیریت دریافت کرنا چاہتے تھے۔

ق لیگی رہنما نے مزید کہا ن لیگ کی طرف نہیں جارہے،سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے زیادہ کچھ نہیں ہوگا،الیکشن کمیشن ہی صرف انتخابات کرا سکتا ہے،صدر یا نگران وزیر اعظم کچھ نہیں کر سکتے، الیکشن کمیشن نے واضح طور پر کہہ دیا پہلے حلقہ بندیاں ہوں گی پھر الیکشن ہوں گے،مہنگائی کسی ایک جماعت نہیں ہر کسی کا مسئلہ ہے، مہنگائی کو سیاست کی نذر کرنے کی بجائے سنجیدگی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔