اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے امن و امان و سرحدی صورتحال کے باعث عام انتخابات التوا کا شکار نہیں ہوں گے، امریکہ سازش کے تحت اسلحہ افغانستان میں چھوڑ کر گیا ، مشرقی و مغربی سرحدوں پر سکیورٹی خطرات بڑھنے سے موثر جواب کی ضروریات بڑھ گئیں، پاکستان کو حق دفاع حاصل ہے اور اپنے لوگوں و سرزمین کے دفاع کےلئے جہاں ضروری سمجھا ایکشن لیں گے،یقین ہے بیک وقت سرحدی خطرات پر قابو پائیں گے اور انتخابی عمل بھی بلا رکاوٹ مکمل کرائیں گے،انتخابات پرقیاس آرائیوں کو ختم کرنا نگراں حکومت کا کام نہیں ،عمران خان کو سیاست سے باہر نہیں کیا جارہا، عمران خان پر عائد مقدمات میں عدالتی عمل شفاف ہوگا ۔
وائس آف امریکہ کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں نگراں وزیر اعظم نے کہااگرچہ پاکستان کو مغربی و مشرقی محاذ پر خطرات کا سامنا ہے، امن و امان و سرحدی صورتحال کے باعث سردست عام انتخابات کے التوا کا امکان دکھائی نہیں دیتا ۔
دورہ امریکہ پربات کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا تنازع کشمیر کا ایجنڈا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں بہت پرانا ہے ،انکار نہیں کیا جا سکتا، تواتر کےساتھ کشمیر کیس کا دفاع اور وکالت مختلف بین الاقوامی فورمز پر کرتے رہیں گے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کشمیر کو بڑی جیل کی صورت میں تبدیل کردیا گیا ،لوگ قیدیوں کی طرح محصور ہیں،آواز دبائی جا رہی ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہاپاکستان میں کسی کا نام لینے پر کوئی پابندی نہیں، کسی کا بھی نام لے سکتے ہیں پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کا معاملہ اگر سب سے بہتر نہ بھی سہی مگر بہت بہتر ضرور ہے،آزادی صحافت کی رینکنگ میں پاکستان بھارت سے بہت بہتر ہے،انسانی حقوق کے معاملے میں پاکستان کو بھارت جیسی تنقید کا سامنا نہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاانتخابی عمل الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے، نگران حکومت التوا کیلئے کوئی جواز سامنے نہیں لائے گی اور امن و امان، سرحدی صورتحال کے باعث انتخابات میں تاخیرنہیں ہوگی،الیکشن پر سرحدوں کی صورتحال کے اثرات نہیں ہونے دیں گے،حکومت کا کام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کرناہے جس کیلئے مکمل تیار ہیں، الیکشن کی تاریخ دینے میں حلقہ بندیوں کا آئینی تقاضا حائل ہے،مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن دن کا تعین کردےگا۔
نگران وزیراعظم نے کہا صدر کی جانب سے انتخابات کی تجویز پر حکومت کا اعتراض نہیں بنتا،پھر واضح کردینا چاہتا ہوں مینڈیٹ الیکشن کمیشن کا ہے، نگراں حکومت کا نہیں،حکومت نے صرف معاونت کرنی ہے اگرچہ مغربی و مشرقی محاذ پر خطرات کا سامنا ہے لیکن یقین ہے بیک وقت چیلنجز و خطرات پر قابو پا لیں گے اور انتخابات بھی مکمل کرائیں گے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہاتاثر درست نہیں عمران خان کو قانونی مقدمات کے ذریعے سیاست سے باہر کیا جا رہا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کے معاملات عدالت میں ہیں ،عدالتی عمل شفاف ہوگا، مجھ سمیت سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہونا چاہیے۔
نگران وزیراعظم نے کہاتاثر بالکل درست نہیں امریکہ کسی سازش کے تحت اسلحہ افغانستان میں چھوڑ کر گیا ، میرے خیال میں عالمی طاقتیں اپنے مفادات کو دیکھتی ہیں جس کے تحت کبھی کسی کے قریب اور کبھی کسی سے دور ہو جاتے ہیں،دوحہ امن معاہدے میں طالبان نے دنیا کو یقین دہانی کرائی تھی کابل سرزمین کسی دوسرے کےخلاف دہشتگردی میں استعمال نہیں ہو گی،پاکستان کے پاس دفاع کا حق موجود ہے، اپنی سرزمین اورلوگوں کی حفاظت کےلئے جہاں جہاں کارروائی ضروری سمجھیں گے ضرور کریں گے،حالات کے لحاظ سے کچھ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی تو فیصلے لیں گے اور وہ نظر آ جائے گاکیا کر سکتے ہیں۔
چین روس ایران تعلقات کے تناظر میں امریکہ سے تعلقات پر انوار الحق کاکڑ نے کہاتعلقات کے خطے کی سطح پر اپنے مخصوص تقاضے ہیں اور اسی کے تحت پاکستان کے رشتے استوار ہوں گے ،مغربی ممالک کےساتھ تعلقات کی اپنی اہمیت ہے، آئندہ دہائیوں میں بھی برقرار رہے گی،ایسا بالکل نہیںافغانستان کے ساتھ تجارت نہیں ہو رہی،افغانستان کےساتھ بڑی ریگولر تجارت ہو رہی ہے، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پرمعاملات دیکھ رہے ہیں،افغانستان سمیت وسطی ایشیا کےساتھ تجارتی تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















