بجلی چوروں سے ریکور رقم ایک ارب74کروڑ سے متجاوز
اسلام آباد (بیورورپورٹ)بجلی چوروں سے ریکور رقم ایک ارب74کروڑ سے متجاوز گئی،سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے دعویٰ کیا ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران بجلی چوروں سے ریکور کی گئی رقم ایک ارب 74 کروڑ 80 لاکھ روپے تک جاپہنچی ۔
5 ہزار 193 مقدمات درج کرکے 560 بجلی چوروں کو گرفتار بھی کر لیا۔
راشد لنگڑیال نے کہالاہور میں پولیس نے 7 روز میں 115 بجلی چور گرفتار کیے ،ملتان میں 215 بجلی چوروں کو پونے 2 کروڑ جرمانہ عائد کیا گیا،82 مقدمات درج کرکے 7 بجلی چور پکڑ لیے۔
سیکرٹری پاور ڈویژن کے مطابق سرگودھا میں 136 سے زائد بجلی چوروں کےخلاف مقدمات درج کرکے 7 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ،بجلی چوری کےخلاف مہم کے پہلے 7روز 80 کروڑ ،آخری 2روز میں 90 کروڑ روپے سے زیادہ وصولی کی گئی۔



















