نگران وزیر اعظم کیخلاف تحقیقات میرٹ پر کیں،اثاثہ جات نہیں ملے:نیب

اسلام آباد (بیورورپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام کا کہنا ہے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کےخلاف تحقیقات میرٹ پر ختم کی گئیں،نیب حکام نے یہ بیان سپریم کورٹ کی جانب سے نیب ترامیم کے حوالے سے سنائے گئے فیصلے کے تناظر میں جاری کیا ہے،نیب حکام کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کےخلاف شکایت کا نیب ترامیم سے کوئی تعلق نہیں تھا،نیب ذرائع کا کہنا ہے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کےخلاف کوئٹہ میں اثاثہ جات کا کیس کھولا گیا تھا، تحقیقات میں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے اثاثہ جات نہیں ملے،نیب ذرائع نے یہ بھی کہا ہے نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا معاملہ ان کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی کلیئر ہو گیا تھا۔