اسلام آباد (بیورورپورٹ)روسی سفیر ڈینیلا گانیچ نے کہاہے صدر ولادیمیر پیوٹن جلد یا بدیر پاکستان کا دورہ کریں گے۔
پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں پاک روس تعلقات کے موضوع پر گفتگو کے دوران روسی سفیر ڈینیلا گانیچ نے کہاروسی صدر ولادیمیر پیوٹن پاکستان کا دورہ کب کرینگے ،کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا،یوکرین کےساتھ جنگ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، جنگ ہماری شرائط پر ختم ہوگی، روس، چین، بھارت اور پاکستان کبھی اکٹھے نہیں ہوئے، روس، چین، پاکستان اور ایران کور گروپ ہیں،طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ بین الاقوامی ہوگا ، چند ممالک نے تسلیم کرنے کے نتائج دیکھ لئے، ماننا پڑےگا طالبان نے مغربی حکومت کو اپنے ملک سے باہر پھینک دیا، طالبان کوفاتح سمجھتے ہیں۔
ڈینیلا گانیچ نے کہاپاکستان روس کے نارتھ ساوتھ منصوبے کا اہم حصہ ہے، پاکستان میں روسی زبان کی تعلیم پر کام کر رہے ہیں،حکومتی سطح پر سکالرشپس میں بھی اضافہ کرینگے،روس کے وجود و سالمیت کو خطرہ ہوا تو پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے مگر اتنا آسان نہیں ،روس ایٹمی ہتھیار تب استعمال کرے گا جب سالمیت کو خطرہ ہو، بھارت کےساتھ روس کے روابط زیادہ ہیں کیونکہ بڑے پراجیکٹس میں ساتھ ہیں۔
روسی سفیر نے مزید کہا پاکستان کی اندرونی سیاست پر تبصرہ نہیں کر سکتا،جب ریٹائرڈ ہوں گا تو خواہش ہو گی آپ کے آم امپورٹ کروں۔
پیوٹن جلد یا بدیر پاکستان کا دورہ کرینگے،روسی سفیر



















