اسلام آباد (مشرق نیوز) پرویز الٰہی کی جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر توہینِ عدالت کی دائر کی گئی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے روبرو آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پرویز الٰہی کی جانب سے دائر توہینِ عدالت کی درخواست میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او تھانہ شالیمار اور دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
پرویز الٰہی کی دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست خارج



















