ترقی بلوچستان سے مشروط،مسائل کے حل کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائینگے،انو ار الحق

کوئٹہ (بیورورپورٹ)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے ملکی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں،حکومت بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے، زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین نے ملاقات کی ،وفد نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر وزیر اعظم نے تمام قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا ،مسائل سنے۔

انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہاملکی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں،حکومت بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے، زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی،حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نے کہانگران حکومت ملکی معیشت کی ترقی میں بلوچستان کے کردار کو بڑھانے کیلئے انفراسٹرکچر، بجلی، پانی اور درکار تمام وسائل فراہم کرنے کیلئے کوشش کرے گی۔

دریں اثنا بلوچستان کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا جامعات میں اعلیٰ تعلیم کو جدید تحقیق کی مستحکم بنیاد بنانے کےلئے منصوبہ بندی کی جائے ،ملک میں معیاری اعلیٰ تعلیم کی مستقل فراہمی سے زندگی کے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی۔

وزیر اعظم نے کہانوجوان و افرادی قوت پاکستان کے بہتر مستقبل کے حصول کےلئے انتہائی اہم اثاثہ ہیں، نوجوانوں کےلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے متعدد مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ باصلاحیت نوجوان ملکی ترقی میں اپنا کردار مو¿ثر طریقے سے ادا کر سکیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہاپاکستان میں جدت کا فقدان، تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے فقدان سے منسلک ہے،یونیورسٹیوں میں تحقیق و نئی ایجادات کے فروغ کو یقینی بنائیں،وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو ہدایات کیں جامعات میں اعلیٰ تعلیم کو جدید تحقیق کی مستحکم بنیاد بنانے کےلئے منصوبہ بندی کی جائے۔

مزید برآںنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے صاحبزادہ خان کی زیر سربراہی بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی ،وفد نے بلوچستان میں شہریوں کو درپیش دیرینہ مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعظم نے بلوچستان کے شہریوں کے مسائل کے جلد از جلد حل کا یقین دلایا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کوئٹہ چیمبر آف کامرس کا وفد کا بھی ملا،وزیر اعظم نے مسائل کے تدارک کی یقین دہانی کرائی،وزیر اعظم نے کہابلوچستان نہ صرف پاکستان میں رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے بلکہ 2 ہمسایہ ممالک اور گوادر بندرگاہ کی وجہ سے تجارت کیلئے نہایت موزوں علاقہ ہے،بلوچستان میں معدنیات کے کثیر ذخائر و وسیع پیمانے پر زرعی اراضی ہونے کی وجہ سے صنعتوں کا مرکز ہونا چاہیے،نگران حکومت اپنے مختصر عرصے میں بھرپور کوشش کرے گی بلوچستان میں صنعتی انقلاب کی شروعات ہو،حال ہی میں قائم خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے کوشش کی جائے گی بلوچستان زیادہ سے زیادہ مستفید ہو۔

علاوہ ازیںانوکھے انداز میں گانا گا کر پنجرہ پل کی تعمیر کیلئے نگران وزیراعظم کی توجہ دلانے والے گلوکار نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کی،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مقامی گلوکاروں کو پنجرہ پل کا مسئلہ ستمبر 2023 تک حل کرنے کی یقین دہانی کرادی