لندن(مشرق نیوز)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے چیف جسٹس کرپشن میں ملوث شخص کو بچانے کیلئے اپنا کیریئر داو پر لگا رہے ہیں،کون نہیں جانتا چیئرمین پی ٹی آئی کولانے والے جنرل باجوہ اور جنرل فیض تھے۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں، توشہ خانہ سے القادر ٹرسٹ تک کی کرپشن میں ملوث شخص کو بچانے کےلئے چیف جسٹس سرگرم ہیںاس وقت کے چیف جسٹس نواز شریف کو دیوار سے لگانے میں لگے تھے آج کے چیف جسٹس عمران کو بچانے میں لگے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا وہ جانتے ہیں بندہ کرپٹ ،پاکستان کو تباہ کیا ، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس صاحبان نے ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیا، سابق چیف جسٹس صاحبان کے بارے میں اندر سے گواہیاں آ رہی ہیں،سینئر جج شوکت صدیقی کی گواہی سے بڑا اور کیا ہو سکتا ہے؟۔
،نوازشریف نے کہاسابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا تھا نواز شریف کو نااہل کرنا اور جیل میں ڈالنا ہے، ثاقب نثار نے مزید کہا تھا یہ ان لوگوں کا فیصلہ ہے،سابق وزیراعظم نے امریکہ جا کر کہا میں نواز شریف کا اے سی اتاروں گا، دھرنوں میں کہا نواز شریف کو گھسیٹ کر وزیراعظم ہاوس سے نکالوں گا،پی ٹی آئی چیئرمین نے اپوزیشن میں سوائے دھرنوں و احتجاجی مظاہروں کے کچھ نہیں کیا، اقتدار میں آکر کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
چیف جسٹس کرپشن میں ملوث شخص کو بچانے کیلئےکیریئر داو پر لگا رہے ہیں،نواز



















