اسلام آباد (بیورورپورٹ)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے سرمایہ کاری سہولت کونسل ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی،سیاحت و انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں بھی بیرونی سرمایہ کاری کی بے شمار استعداد ہے،ایس آئی ایف سی کی چھتری تلے شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی،توانائی شعبے کی بہتری کیلئے ریگو لیٹری سٹرکچر کو ہم عصر بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے قائم خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیر اعظم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت زراعت، کان کنی و معدنیات، آئی ٹی، توانائی و دفاعی پیداوار میں بیرونی سرمایہ کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
انوار الحق کاکڑ نے جہانزیب خان ،جمیل احمد قریشی کی SIFC کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاملکی معیشت کی بہتری کیلئے SIFC اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی،بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بین الاقوامی معیار کا انفراسٹرکچر کلیدی اہمیت رکھتا ہے،پاکستان میں زراعت، کان کنی و معدنیات، آئی ٹی، توانائی اور دفاعی پیدوار کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔
وزیر اعظم نے کہانگران حکومت SIFC فورم کا بھرپور استعمال یقینی بنائے گی،نگران حکومت اپنے مختصر دور حکومت میں تمام تر توانائیاں معیشت کے استحکام اور ترقی پر صرف کرے گی،خصوصی سرمایہ کاریہ سہولت کونسل SIFC معاشی ترقی کیلئے امید کی کرن ہے۔
علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں انوارالحق کاکڑ نے کہا نگران حکومت آئین کے مطابق آزادانہ و منصفانہ انتخابات کےلئے پوری تندہی سے کام کرے گی،امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی جانب سے مبارکباد پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا نگران وزیراعظم نے کہاامریکہ کےساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں اور خطے میں اقتصادی خوشحالی،جمہوریت و استحکام کےلئے مشترکہ عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مزید برآںنگران وزیراعظم سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی،صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے ملاقات کی ،دونوںنے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،وزیر اعظم نے کہانگران حکومت مختصر عرصے میں اعتماد پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرے گی۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















