ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر، نوجوانوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں :چوہدری اورنگزیب

لاہور (سٹاف رپورٹر) سبز ہلالی پرچم اپنے سینے پر لگا کر ہم نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ہم پاکستانی ہیں، ہمیں اپنے ملک پر فخر ہے، ہمیں اپنے اداروں اور یہاں پر رہنے والے لوگوں پر فخر ہے، ہمیں اپنے ملک کے نوجوانوں پر فخر ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک اتحاد کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب نے پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان تحریک اتحاد کی جانب سے جشن ازادی کے پرمسرت موقع پر الکبیر ٹاون فیز ٹو سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان تحریک اتحاد کے ہزاروں کارکنان وہ دیگر سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری اورنگزیب نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کے ہم پر بے شمار احسانات ہیں میں یقین سے کہتا ہوں کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ ہمارا ملک سپر پاور بنے گا۔ یہاں پر ادارے اور معیشت ضرور ترقی کریں گے اور ایک دن یہاں پر بیرون ملک سے لوگ روزگار حاصل کرنے آئیں گے ہماری قوم کو مایوس ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہمارے ملک میں بہت پوٹینشل ہے جس کی میں زندہ مثال آپ کے سامنے ہوں میں نے اپنی زندگی کا آغاز زیرو سے کیا اور آج الحمدللہ میرا کاروبار اس وقت دنیا کے پانچ براعظموں میں پھیلا ہوا ہے جس طرح اللہ تعالی نے مجھے پوری دنیا میں عزت دی اسی طرح ہمارے نوجوان کو بھی ضرور عزت ملے گی آخر میں انہوں نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہماری یوتھ ہمارا بہت بڑا سرمایہ ہے پاکستان ہماری بنیاد ہے پاکستان کا پاسپورٹ پاور فل پاسپورٹ ہے ہم نے اپنے پاسپورٹ کو سر اور ماتھے پر رکھنا ہے کبھی اپنے وطن سے مایوس نہ ہوں انہوں نے نوجوانوں کو کہا کہ آپ ہی کے دم سے یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا انہوں نے پاک فوج کے بارے میں کہا کہ پاک فوج کی وجہ سے ہمارے ملک کی سالمیت برقرار ہے آج پاک فوج ہے تو ہم اپنے گھروں میں سکون کی نیند سوتے ہیں اور ہمارے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا پاکستان زندہ باد۔