موجودہ اسمبلی ممبران نے جمہوریت کی قبر کھودی،فواد چودھری

لاہور (خبر نگار)سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے بے معنی کابینہ اور بے وقعت اپوزیشن،ملکی تاریخ کی بدترین اسمبلی بدھ کو تحلیل ہو جائے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہاموجودہ اسمبلی کے ہر موجود ممبر نے آئین و جمہوریت کو خنجر گھونپا اور جمہوریت کی قبر کھودنے میں گورکن کا کردار ادا کیا، شکر ہے موجودہ اسمبلی کا حصہ نہیں اور جب بھی عوام کی عدالت میں پیش ہوں گے گناہ سر نہیں ہوں گے۔