لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن نے فیض حمید کے بھائی کیخلاف شکنجہ کس دیا۔
اراضی انتقالات کی فیسوں میں خورد برد کے معاملے پر اینٹی کرپشن نے نجف حمید کےخلاف تحقیقات شروع کردیں، نجف حمید کی تعیناتی کے دوران چکوال کے 5 موضع جات میں کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کے 60 سے زائد انتقالات کی فیسوں میں بے ضابطگیوں کے شواہد مل گئے۔
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق چکوال کے 9 موضع جات میں نائب تحصیلدار نجف حمید کی تعیناتی کے دوران ہونے والے تمام انتقالات کی فیسوں کا آڈٹ شروع کردیا۔
اینٹی کرپشن نے فیض حمید کے بھائی کیخلاف شکنجہ کس دیا



















