اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آو¿ٹ سورس کرنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواہشمند کمپنیوں کو 8 نومبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
ٹینڈر کے مطابق درخواست کےساتھ کمپنیوں کو 5 ہزار ڈالر (ناقابل واپسی) کی رقم جمع کرانا لازمی ہوگی۔
حکام نے کہا ایئرپورٹس آوٹ سورس کرنے سے ملک میں زرمبادلہ آنے کےساتھ ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات بھی میسر آئیں گی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ آوٹ سورس کرنے کیلئے ٹینڈرکااجرا،درخواستیں طلب



















