کراچی(بیورورپورٹ)وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کو مکافات عمل قراردےدیا۔
دریں اثنا کراچی چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاتاجر برادری کو سہولت دئیے بغیرترقی نا ممکن ہے،معاشی ترقی میں چیمبر آف کامرس کا کلیدی کردارہوتا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا متعدد ملکوں کےساتھ فری ٹریڈ معاہدے کیے گئے ، تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر طے نہیں کیاجاسکتا،پاکستان معدنیات ،قدرتی وسائل سے مالا مال اور جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں،صدر زرداری کے دور میں معاشی فیصلے کاروباری برادری کے بغیرنہیں ہوتے تھے۔
نیازی کی گرفتاری مکافات عمل،تاجروں کو سہولت دئیے بغیر ترقی ناممکن ہے،بلاول



















