خیبر میں تحصیل کمپاونڈ کے گیٹ پر خودکش دھماکہ، 2 اہلکار شہید

پشاور (مشرق نیوز) ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں کمپاونڈ کے مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان خیبر پولیس کے مطابق دھماکے میں شہید ہونےوالے اہلکاروں میں نور بہادر اور طیب شامل ہیں۔ حملے کے بعد سیکیورٹی ٹیموں نے جوابی کارروائی کی اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس کی مزید نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود رہی۔ سینئر پولیس افیسر نے بتایا کہ باڑہ تحصیل پر دو خودکش حملہ آوروں نے گھسنے کی کوشش کی لیکن فوری جوابی کارروائی سے حملہ آوروں کو مار دیا گیا، برقت کارروائی سے حملہ ناکام بنایا گیا۔