طارق فضل چودھری کے بیٹے آہوں،سسکیوں میں سپرد خاک

اسلام آباد (بیورورپورٹ)طارق فضل چودھری کے بیٹے کو آہوں،سسکیو ںمیں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میںوفاقی وزرائ،سپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر طارق فضل چودھری نے کہاغم بانٹنے والوں کا شکر گزار ہوں،میرے بیٹے کی مغفرت کیلئے دعا کریں،میرے بیٹے جیسا خاندان میں کوئی نہیں ،عنزہ طارق انتہائی نیک اور فرمابردار بچہ تھا۔

طارق فضل چودھری اپنے بیٹے کیلئے دعا کرتے آبدیدہ ہو گئے۔