محر م کاچاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی کوہوگا

کوئٹہ(بیورورپورٹ)رویت ہلال کمیٹی نے کہاہے محر م کاچاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی کوہوگا۔

محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں ہوا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ملک کے بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا،کسی بھی مقام سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیایکم محرم الحرام 1445 ہجری جمعرات 20 جولائی کو ہوگی اور یوم عاشور 10 29 جولائی بروز ہفتے کو ہوگا۔